تحریک انصاف قیادت کا پرویز خٹک سے رابطہ، اقتصادی راہداری سے متعلق اے پی سی میں فوری شرکت کی ہدایت

تحریک انصاف قیادت کا پرویز خٹک سے رابطہ، اقتصادی راہداری سے متعلق اے پی سی ...
تحریک انصاف قیادت کا پرویز خٹک سے رابطہ، اقتصادی راہداری سے متعلق اے پی سی میں فوری شرکت کی ہدایت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی قیادت نے پرویز خٹک کو فوری پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق اے پی سی میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے ۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک سے رابطہ کیا ہے اور انہیں فوری طور پر پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کی جانب سے منعقد کی گئی ہے جو جاری ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ُپرویز خٹک راہداری سے متعلق تحریک انصاف کا موقف پیش کریں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -