بوکر حرام نے نائجیرین فٹبالر فیگور اوگوڈی کی اہلیہ کو اغوا کر لیا

بوکر حرام نے نائجیرین فٹبالر فیگور اوگوڈی کی اہلیہ کو اغوا کر لیا
بوکر حرام نے نائجیرین فٹبالر فیگور اوگوڈی کی اہلیہ کو اغوا کر لیا

  

ابوجا(ویب ڈیسک) نائجیرین انٹر نیشنل فٹ بالر فیگور ا و گوڈی کی اہلیہ کو اغواءکر لیا گیا۔ روسی کلب امکار پیرم سے کھیلنے والے سٹرائیکر کرسمس کی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی شہر واری میں موجود ہیں۔روزنامہ دنیا میں شائع خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز شدت پسند تنظیم بوکرحرام کے کارندے فٹبالر کے گھر میں داخل ہوئے اور ان کی اہلیہ کو زبردستی کا ر میں ڈال کر لے گئے۔ یاد رہے کہ نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے دہشت پھیلا رکھی ہے ، اس نے طالبات کو بھی اغوا کیا مگر ایسا بہت کم دیکھنے میں آتا ہے کہ بوکوحرام کسی ایک شخص کو اغواءکرے ۔

مزید :

کھیل -