سلمان خان نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

سلمان خان نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی
سلمان خان نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

  

ممبئی(ویب ڈیسک) اداکار سلمان خان اپنے فلاحی کاموں اور بچوں سے محبت کے معاملے میں کافی مشہور ہیں۔ ایک خبر کے مطابق سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سوزی نامی ایک بچی کی ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جس میں وہ سلمان کی فلم دیکھنے کے بعد روتے ہوئے اداکار سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتی ہے۔ روزنامہ دنیا میں شائع خبر کے مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہونے کے بعد فلم کے ہدایت کار کبیر خان نے سلمان خان کو اس بارے میں بتایا جس کے بعد اب اداکار نے ممبئی میں اپنی فلم کے سیٹ پر اس بچی سے ملاقات کی۔ سلمان نے اپنی آنیوالی فلم سلطان کی ٹیم سے کہہ کر سوزی سے ملنے کیلئے فلم کے سیٹ پر ایک میٹنگ رکھی جہاں انہوں نے اپنے مشہور بریسلٹ جیسا ایک بریسلٹ سوزی کو تحفہ میں دیا۔

مزید :

تفریح -