بچوں کی نگران خواتین کی ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ آمدن ، کمائی میں مزید اضافہ متوقع

بچوں کی نگران خواتین کی ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ آمدن ، کمائی میں مزید اضافہ ...
بچوں کی نگران خواتین کی ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ آمدن ، کمائی میں مزید اضافہ متوقع

  

بیجنگ(آئی این پی)چین میں بچوں کی نگرانی کرنے والی ملازمہ خواتین کی تنخواہ ڈیڑھ ہزار ڈالر ماہانہ تک ہوتی ہے لیکن اب اس میں اضا فے کا امکان ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے دو بچوں کی اجازت ملنے کے بعد نگران خواتین کی طلب بڑھ جائے گی ۔ یہ بات 49سالہ گویان لنگ نے ایک انٹرویو میں بتائی ہے ۔ گویان کا کہنا ہے کہ اگرچہ خواتین کے لیے گھریلو ملازمت کے کئی مواقع ہیں ا ور وہ دائی بچوں کو سنبھالنے والی بے بی سسٹر اور ماہر غذا کی جاب کر سکتی ہیں مگروہ زچہ بچہ کی نگرانی کے کام کو ترجیح دیتی ہیں ۔

گویان بارہ سال قبل شمالی مشرقی چین کے اپنے آبائی گاؤں سے بیجنگ میں آئی تھی ،یہاں آ کر اس نے زچہ بچہ کی نگہداشت میں ڈپلومہ کیا اور اب وہ ماہانہ ڈیڑھ ہزار ڈالر ( دس ہزار یوآن)کمالیتی ہے ۔گو کا کہنا ہے کہ زچہ بچہ کی نگہداشت پر اچھی آمدنی والے والدین خصوصی توجہ چاہتے ہیں ، اس لیے وہ تجربہ کار اور بڑی عمر کی خواتین کو اس خدمت کے لیے ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وضع حمل کے بعد زچہ بچہ کی نگہداشت بہت اہم ہوتی ہے ہم زچہ بچہ کی ذہنی او ر جسمانی نشونما کا خیال رکھتی ہیں ، ہم ایک طرح سے اس خاندان کا حصہ بن جاتی ہیں اور میاں بیوی کے درمیان ہونے والی تلخیوں یا ساس بہو کے جھگڑے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ خاندان والے ہم پر اعتماد اور بھروسہ کرتے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -