دو بچہ پالیسی ، اس سال دو کروڑ بیس لاکھ بچے پیدا ہوں گے

دو بچہ پالیسی ، اس سال دو کروڑ بیس لاکھ بچے پیدا ہوں گے
دو بچہ پالیسی ، اس سال دو کروڑ بیس لاکھ بچے پیدا ہوں گے

  

بیجنگ(آئی این پی)چین میں ایک خاندان دو بچے کی پالیسی شروع ہونے کے بعد صرف بیجنگ میں سالانہ تین لاکھ بچے پیدا ہوں گے جبکہ اس سے قبل یہ تعدا ددولاکھ پچاس ہزار بتائی جاتی ہے ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس سے کچھ مسائل بھی جنم لیں گے کیونکہ بچوں کی زیادہ تعداد کے باعث ان کی نگرانی کرنے والے (میٹرن)ضرورت کے مطابق دستیاب نہیں ہوں گی ، اس طرح ناقص نگہداشت کے باعث بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے تا ہم اس سے نگران خواتین زیادہ اجرت کا مطالبہ کر سکتی ہیں جس سے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق ملک میں تجر بہ کار اور ڈپلومہ ہولڈر خواتین میٹرن کی تعداد پہلے ہی کم ہے ۔ دریں اثنا سال 2016کو بندر سے منسوب کیا گیا ہے اور چینیوں کا خیال ہے کہ اس سال پیدا ہونے والے بچے ذہین ، مستعد، خوش قسمت اور کامیاب زندگی کے حامل ہوتے ہیں ، اس لیے چینی اس سال بچے پیدا کرنے میں زیاد ہ دلچسپی لیتے ہیں ، بندر کا سال 8فروری سے شروع ہو رہا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -