سکیورٹی خدشات،مریم نواز کا دفتر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بنانے کا فیصلہ

سکیورٹی خدشات،مریم نواز کا دفتر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بنانے کا فیصلہ
سکیورٹی خدشات،مریم نواز کا دفتر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بنانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم تھنک ٹینک کی سربراہ مریم نواز شریف کے دفتر کا معمہ سکیورٹی وجوہات پر تاحال حل نہیں ہو سکا جبکہ سی بلا ک کی بجائے وزیرا عظم سیکرٹریٹ میں دفتر بنائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔روزنامہ نئی بات میں شائع خبر میں نیوز ایجنسی آن لائن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم تھنک ٹینک کی سربراہ مریم نواز شریف نے تعلیم و تربیت سمیت دیگر ہنر مندی اور خواتین پروگرام کے حوالے سے اپنی خواہشات کا اظہار کیا تو اس پر فیصلہ کیا گیا کہ انہیں ایک لگژری دفتر سیکرٹریٹ سی بلاک میں بنا کردیا جائے، تاہم وزیراعظم ہاﺅس نے سکیورٹی کے حوالے سے شدید خدشات کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز شریف کا دفتر کسی بھی بلاک میں بنائے جانے کی بجائے وزیراعظم ہاﺅس میں ایک لگژری دفتر قائم کیا جائے جس میں مریم نواز شریف اپنے کام بخوبی سرانجام دے سکیں گی۔

مزید :

اسلام آباد -