صنم تیری قسم ، پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے 21گھنٹے ٹب میں گزاردیئے

صنم تیری قسم ، پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے 21گھنٹے ٹب میں گزاردیئے
صنم تیری قسم ، پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے 21گھنٹے ٹب میں گزاردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ڈراموں سے شہرت پانیوالی اداکارہ ماوراحسین نے پانچ فروری کو ریلیز ہونیوالی اپنی فلم ’صنم تیری قسم‘کے لیے سردھڑ کی بازی لگادی اور فلم کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیاہے کہ اداکارہ نے فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے تقریباً 21گھنٹے ٹب میں گزار دیئے ۔
ڈیلی پاکستانی گلوبل کے مطابق صنم تیری قسم کے پہلے کور فوٹومیں ہرشوردھن رانے کے قریب ماوارحسین کو ایک ٹب میں دیکھاجاسکتاہے جو کہ فلم میں ہیرو کا کردار اداکررہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹرز رادھیکاراﺅ اور ونے سپرو نے کہاکہ وہ جب کیپ ٹاﺅن میں ’تیراچہرہ‘ گانے کی شوٹنگ کررہے تھے تو ماوراحسین نے ٹب میں 21گھنٹے گزار دیئے اور نہایت عمدہ مناظر عکس بندکرائے ۔
ونے سپروکاکہناتھاکہ ماوراحسین کے اس طرح کام کرنے سے حیرت ہوئی ، عمومی طورپر انڈسٹری میں نئے آنیوالے سٹارز مسلسل دن رات کام کرنے سے گھبراتے ہیں لیکن ماورا نے یہ سب کچھ نہایت کامیابی کیساتھ کیا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فلم ’صنم تیری قسم‘ دراصل 1982ءمیں بننے والی ایک بالی ووڈ سپرہٹ فلم کا ری میک ہے جس میں کمال حسن اور رینارائے نے مرکزی کردار اداکیاتھا۔

مزید :

تفریح -