نیشنل ایکشن پلان ، گزشتہ 2سالوں میں 2533دہشت گرد گرفتار،726 عدالتوں سے بری

نیشنل ایکشن پلان ، گزشتہ 2سالوں میں 2533دہشت گرد گرفتار،726 عدالتوں سے بری
نیشنل ایکشن پلان ، گزشتہ 2سالوں میں 2533دہشت گرد گرفتار،726 عدالتوں سے بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت جی بی،فاٹا اوروفاقی دارلحکومت سمیت چاروں صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے تحت گذشتہ2سالوں کے دوران کل2533دہشت گرد گرفتارکیے گئے جن میں726دہشت گردوں کو مختلف سطح پر عدالتوں سے بری کردیاگیا۔ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ1068دہشت گردصوبہ خیبرپختونخوا سے گرفتارکئے گئے،سندھ سے879،بلوچستان سے193،فاٹا سے206،جی بی سے72 ،پنجاب سے55اور اسلام آبادسے42دہشت گرد گرفتارکیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ان گرفتار دہشت گردوں میں سے726عدالتوں سے سے رہائی پاچکے ہیں کے پی سے635بلوچستان سے43جی بی سے41اورپنجاب سے7دہشت گردوں کو عدالتون کے ذریعے رہائی ملی،رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر وہ واحد ضلع ہے جہاں سے گذشتہ2سالوں کے دوران ایک بھی دہشت گرد گرفتاریارہا نہیں ہوا۔

مزید :

اسلام آباد -