گزشتہ 5سال کے دوران موبائل کمپنیوں نے ایک کھرب 11ارب ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروا یا

گزشتہ 5سال کے دوران موبائل کمپنیوں نے ایک کھرب 11ارب ٹیکس قومی خزانے میں جمع ...
گزشتہ 5سال کے دوران موبائل کمپنیوں نے ایک کھرب 11ارب ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروا یا

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 5سال کے دوران 2010سے 31دسمبر 2015تک موبائل کمپنیوں نے ٹوٹل ایک کھرب 11ارب وفاقی ٹیکس بشمول انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی قومی خزانے میں جمع کروا دیا ، یکم جولائی 2015تا 31دسمبر2015 تک موبائل کمپنیوں نے 1.563ارب جمع کرائے جس میں انکم ٹیکس کے گوشوارے شامل نہیں ہیں، گزشتہ پانچ سالوں میں موبی لنک نے 42047.318ملین، یوفون نے 14517.953 ملین، ٹیلی نار نے 31091.962ملین، وارد نے 11404.398ملین اور زونگ نے 12432.865ملین ٹیکس جمع کرایا ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کی جانے والی حالیہ ایک رپورٹ میں بتایا گیاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران موبائل کمپنیوں کی جانب سے وفاقی ٹیکس یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی مد میں2010سے 31دسمبر2015تک ٹوٹل، 111.485ارب روپے جمع کئے گئے ہیں جبکہ یکم جولائی 2015تا 31دسمبر 2015تک موبائل کمپنیوں نے 1.563 ارب روپے جمع کرائے ہیں جبکہ اس میں انکم ٹیکس کے گوشوارے شامل نہیں ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق موبائل کمپنیوں کے 2015کے انکم ٹیکس کے گوشواروں کا ابھی انتظار ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبی لنک نے 42047.318ملین، یوفون نے 14517.953 ملین، ٹیلی نار نے 31091.962ملین، وارد نے 11404.398ملین اور زونگ نے 12432.865ملین ٹیکس جمع کرایا ہے۔

مزید :

بزنس -