”لاجواب سروس“ پی آئی اے پرواز میت دبئی چھوڑ آئی، لواحقین کا احتجاج

”لاجواب سروس“ پی آئی اے پرواز میت دبئی چھوڑ آئی، لواحقین کا احتجاج
”لاجواب سروس“ پی آئی اے پرواز میت دبئی چھوڑ آئی، لواحقین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)”عادتیں بدلتی نہیں“ پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی شہری کی میت دبئی ایئرپورٹ پر ہی بھول آئی،ورثاءنے لاہورایئرپورٹ پر انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ نیو ز ایجنسی آن لائن اور آئی این پی کا کہنا ہے کہ دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 نے ایک میت کو ساتھ لے کر آنا تھا لیکن انتظامیہ کی غفلت کے باعث میت دبئی ایئرپورٹ پر ہی رہ گئی جب کہ فلائٹ لاہور پہنچ گئی۔ لاہور پہنچنے پر میت کے ورثا جب اپنے پیارے کی میت وصول کرنے پہنچے تو معلوم ہوا کہ میت تو دبئی میں ہی رہ گئی ہے جس پر ورثا کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔
پی آئی اے حکام نے انتظامیہ کی لاپرواہی اور واقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے میت کو دبئی سے آنے والی دوسری پرواز پی کے 214 سے لانے کا اعلان کیا۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے ایئر لائن کی جانب سے دبئی ایئر پورٹ پر میت چھوڑ آنے کے بارے میں اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اس واقعہ کا پی آئی اے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ لاپرواہی مقامی ہینڈلنگ کمپنی کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ متعلقہ عملہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -