سوئی گیس لیکج سے نئی نویلی دلہن ہلاک ہوگئی

سوئی گیس لیکج سے نئی نویلی دلہن ہلاک ہوگئی
سوئی گیس لیکج سے نئی نویلی دلہن ہلاک ہوگئی

  

ساہیوال (این این آئی)ایکس بلاک سکیم نمبر 3فرید ٹاؤن میں گیس لیکج سے نئی نویلی دلہن زارا سرفراز بھٹی ہلاک ہو گئی۔ واقعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفیسر سرفراز احمد بھٹی کی بیٹی زارا اکبر کی شادی 8نومبر کو لاہور کے ڈاکٹر فیصل سے ہوئی تھی اور زارا سرفراز اپنے والدین کے پاس آئی تھی کہ لاہور واپسی کیلئے غسل خانہ میں نہانے کیلئے گئی تو سوئی گیس کے گیزر سے گیس لیک ہو کر غسل خانہ میں بھر چکی تھی جسکی وجہ سے زارا سرفراز گیس سے بے ہوش ہو گئی جسے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

مزید :

ساہیوال -