سیلفی کا پاگل پن،بھارت میں مسلمان لڑکی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق،دولڑکیوں کو بچانے والا ملاح بھی ہلاک

سیلفی کا پاگل پن،بھارت میں مسلمان لڑکی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق،دولڑکیوں کو ...
سیلفی کا پاگل پن،بھارت میں مسلمان لڑکی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق،دولڑکیوں کو بچانے والا ملاح بھی ہلاک

  

ممبئی (ویب ڈیسک) سیلفی کا بڑھتا جنون خوفناک صورتحال اختیار کرگیا اور اب تک کئی ایساے واقعات سامنے آچکے ہیں جس میں سیلفی لیتے ہوئے لوگ ہلاک یا زخمی ہوگئے۔گذشتہ روز بھارت میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں دو لوگ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی شہر ممبئی کے ساحلی علاقے باندرا میں ایک  19 سالہ مسلمان لڑکی ترنم کریم الدین سیلفی لینے کے شوق میں پتھروں سے پھسل کر سمندر میں 2 سہیلیوں سمیت جا گری اور ڈوب گئی، قریب کھڑے ایک ملاح رمیش نے ترنم کی 2 سہیلیوں کو بچا لیا مگر ترنم کو بچاتے ہوئے وہ بھی ڈوب گیا۔ ترنم اور رمیش کی نعشوں کی تلاش رات گئے تک جاری تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -