فرانس میں ہزاروں مساجد کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھول دئیے گئے

فرانس میں ہزاروں مساجد کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھول دئیے گئے
فرانس میں ہزاروں مساجد کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھول دئیے گئے

  

پیرس (ویب ڈیسک) فرانس میں ہزاروں مساجد کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھول دئیے گئے ہیں۔ اس دوران اس ہفتے میں ایک پروگرام کے تحت لوگوں کو مساجد میں آنے کی دعوت دی گئی تاکہ انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جا سکے۔روزنامہ نوائے وقت میں شائع خبر کے مطابق فرانسیسی مسلم فیتھ کے سربراہ انواور کبیچ نے اے ایف پی کو بتایا کہ مساجد میں لوگوں کو چائے کی دعوت بھی دی گئی ہے اور اس موقع پر عام لوگوں کو ایک دوسرے کیساتھ ملکر رہنے کی تلقین کی جائیگی اور دعائیں کی جائیں گی۔ یہ پروگرام پیرس کی جامع مسجد سمیت فرانس بھر کی 2500 مساجد میں منعقد کئے جائیں گے جہاں لوگوں کو اسلام کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

مزید :

بین الاقوامی -