نئی دہلی میں طلباء کا رام مندر کی تعمیر کے موضوع پر سیمینار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی میں طلباء کا رام مندر کی تعمیر کے موضوع پر سیمینار کے خلاف احتجاجی ...
نئی دہلی میں طلباء کا رام مندر کی تعمیر کے موضوع پر سیمینار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں طلباء نے رام مندر کی تعمیر کے موضوع پر سیمینار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل سٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے زیر اہتمام درجنوں طلباء نے دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور یونیورسٹی میں رام مندر کی تعمیر کے موضوع پر سیمینار کے خلاف نعرے لگائے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کو ایسے موضوعات پرسیمینار سے گریز کرنا چاہئے جس سے ملک کو سیکولر تشخص متاثر ہورہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ موضوعات پر سیمیناروں کے انعقاد سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ الٹا اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوگی۔ مظاہرین بعد ازاں پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید :

بین الاقوامی -