ڈکیت کے معدے میں سونے کے ہار کی موجودگی کی تصدیق ، پولیس نے ملزم کو کیلے کھلاکر ہار نکلوالیا

ڈکیت کے معدے میں سونے کے ہار کی موجودگی کی تصدیق ، پولیس نے ملزم کو کیلے ...
ڈکیت کے معدے میں سونے کے ہار کی موجودگی کی تصدیق ، پولیس نے ملزم کو کیلے کھلاکر ہار نکلوالیا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) چور ی کی وارداتیں کسی نہ کسی طرح دنیا کے تقریباً ہر معاشرے میں ہوتی ہیں اور بعض اوقات یہ بھی خبریں ملتی ہیں کہ بچنے کیلئے چور مال مسروقہ نگل جاتے ہیں لیکن ایسی ہی حرکت ایک بھارتی ڈکیت کو مہنگی پڑگئی جس کے پکڑے جانے کے بعد پولیس نے برآمدگی کیلئے چار درجن کیلے کھلادیئے اور کڑے پہرے میں واش روم جانے کے بعد فضلے سے سونے کا ہار اٹھا کر صاف بھی کرکے دینا پڑا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ممبئی کے ایک بازار میں ایک شخص خاتون سے سونے کا ہار چھین کرفرار ہورہا تھا کہ خاتون کے شورمچانے پر راہگیر اس بدقسمت چورکے پیچھے پڑ گئے اور اسے کچھ فاصلے پردھر لیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا ، تاہم اس وقت تک چور خود کو بچانے کے لیے 25 گرام سونے کی چین کو نگل چکا تھا۔

پولیس نے ملزم کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا جہاں ایکسرے ٹیسٹ میں معدے میں سونے کے ہار کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ ایکسرے رپورٹ کے بعد پولیس کی جانب سے ملزم کو 48 کیلے کھلائے گئے جس کے بعد اسے چار پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں بیت الخلا لے جایا گیا جہاں سونے کا ہار فضلے کے ساتھ باہر آگیا اور خود چورکوہی ہار صاف کرکے دینا پڑا۔

پولیس کے مطابق تاحال چوری یا ڈکیتی کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی اور نہ ہی ملزم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ مل سکاتاہم مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -