حکومت کی توجہ بنیادی مسائل کے حل کی بجائے رنگ برنگی بسیں چلانے پرہے:بلاول بھٹو زرداری

حکومت کی توجہ بنیادی مسائل کے حل کی بجائے رنگ برنگی بسیں چلانے پرہے:بلاول ...
حکومت کی توجہ بنیادی مسائل کے حل کی بجائے رنگ برنگی بسیں چلانے پرہے:بلاول بھٹو زرداری

  

لاہور(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ بنیادی مسائل کے حل کی بجائے رنگ برنگی بسیں چلانے پرہے۔لاہور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ، کسان پیکج کیخلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے شروع کیے گئے جس سے غریب کوکوئی فائدہ نہیں ہوا،ایسے منصوبوں کافائدہ صرف ان کے دوستوں کوہوتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی طاقت کاسرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے،ایسے منصوبے شروع کیے جاتے جس سے بیروزگاری میں کمی آتی ۔ انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا،مکان،صحت اور تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت ہے، لوگوں کو آج زبان اورفرقے کی بنیاد پرتقسیم کردیاگیا ہے،اندازہ نہیں کیاجاسکتا ہے کہ آج مہنگائی میں کتنااضافہ ہوگیا ہے۔بلاول بھٹونے کہا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیراربوں روپے کے ٹیکس عوام پرتھوپ دیے گئے،اربوں روپے کے سستی روٹی اوردانش اسکول منصوبے عوام کوفائدہ نہیں دے سکے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -