رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کے کیرئیر کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کے کیرئیر کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کے کیرئیر کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ کر انکے کیرئیر کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ اور رنویر سنگھ کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ ایک ساتھ ریلیز ہوئیں ۔باکس آفس پر پہلا ہفتہ فلم ’’دل والے‘‘ کے نام رہا تاہم سخت مقابلے کے بعداگلے دو ہفتوں میں رنویر سنگھ کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ نے شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔چوتھے ہفتے میں ’’باجی راؤ مستانی‘‘ نے 4کروڑ50لاکھ کا بزنس کیا جس سے اسکا مجموعی بزنس167.50کروڑ ہو گیا جبکہ چوتھے ہفتے میں’’دل والے‘‘ صرف 25لاکھ کا بزنس کر سکی جس سے اسکا مجموعی بزنس137.50کروڑ رہا۔

مزید :

تفریح -