کینیڈا کے وزیراعظم کی شامی مہاجرین پر سرخ مرچوں کے سپرے کے واقعے کی مذمت

کینیڈا کے وزیراعظم کی شامی مہاجرین پر سرخ مرچوں کے سپرے کے واقعے کی مذمت
کینیڈا کے وزیراعظم کی شامی مہاجرین پر سرخ مرچوں کے سپرے کے واقعے کی مذمت

  

اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈیاؤ نے شامی مہاجرین پر سرخ مرچوں کے سپرے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔گزشتہ روزسماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا رد عمل نہیں ہے اور نہ ہی یہ والہانہ استقبال کا انداز ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب حال ہی میں کینیڈا آنے والے شامی مہاجرین کیلئے ایک خیرمقدمی تقریب ہونے والی تھی کہ ایک نامعلوم بائیسکل سوار نے ان پر سرخ مرچیں پھینک دیں جس سے انھیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرم کے طور پر لے رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -