حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فوری اعلان کرے : فیصل صالح حیات

حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فوری اعلان کرے : فیصل صالح حیات
حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فوری اعلان کرے : فیصل صالح حیات

  

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ حکومت آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع کا فوری اعلان کرے تاکہ ملک سے بے یقینی کی صورت حال کا خاتمہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کی طرز پر پنجاب میں بھی مجرموں کے خلاف آپریشن جلد شروع کیا جائے ۔ آن لائن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مخدوم سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کا فوری اعلان کرے تاکہ ملک سے غیر یقینی کی صورت حال کا خاتمہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف ملک اور قوم کی ضرورت ہیں ان کے دور میں ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہوا ہے ۔ فیصل صالح حیات نے کہا کہ کراچی طرز پر پنجاب میں بھی انتہا پسندوں اور شرپسندوں کے خلاف آپریشن جلد شروع کیا جائے ۔ ملک میں کرپشن عام ہے اور تھانے برائے فروخت ہیں ۔پنجاب میں شوگر مافیا کسانوں کو گنا کی قیمت ادا کرنے سے انکاری ہے ۔ حکومت اس کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن جاری رہنا چاہئے ۔ آپریشن سے کراچی اور سندھ میں امن قائم ہوا ہے کراچی آپریشن کے خلاف کرپٹ مافیا احتجاج کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے ۔ چودھری نثار سیاسی مصلحتوں کا شکار ہر گز نہ ہوں ۔

مزید :

اسلام آباد -