وزارت داخلہ نے’’داعش‘‘ کی جانب سے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی حکمت عملی اور تمام ذرائع پر کنٹرول حاصل کرلیا

وزارت داخلہ نے’’داعش‘‘ کی جانب سے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی حکمت عملی اور ...
وزارت داخلہ نے’’داعش‘‘ کی جانب سے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی حکمت عملی اور تمام ذرائع پر کنٹرول حاصل کرلیا

  

اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ’’داعش‘‘ کی جانب سے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی حکمت عملی اور تمام ذرائع پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اب ان ذرائع کو داعش پاکستان میں استعمال نہیں کرپائے گی ،جس کے تحت خفیہ اور منظرعام آنے والی اب تک گرفتاریوں کی تعداد 3ہزار سے زائد بتائی گئی ہے ۔آن لائن کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق داعش سماجی میڈیا پر سب سے زیادہ کام کررہی ہے جس کے تحت اب تک 50,000اکاؤنٹس تحزیب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جن میں سے 25سے زائد ٹویٹر اکاؤنٹس برطانیہ میں بتائے جاتے ہیں ۔داعش کی جانب سے ’’پہلارابطہ ‘‘ ،’’اطلاعات کی فراہمی ‘‘، ’’چھوٹے گروہ کی تشکیل ‘‘ ،’’عملی حوصلہ افزائی ‘‘،’’اختیاطی تدابیر ‘‘کے ذریعے نوجوانوں کو تنظیم کی جانب راغب کیاجاتاہے جس پروزارت داخلہ نے کامیاب حکمت عملی کے تحت عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ’’داعش‘‘ کی جانب سے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی حکمت عملی اور تمام ذرائع پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اب ان ذرائع کو داعش پاکستان میں استعمال نہیں کرپائے گی ۔دنیا بھر میں داعش کی جانب سے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے طریقوں پر مکمل تحقیقات کے بعدمربوط نظام وضع کیا گیا ہے ۔شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق داعش سماجی میڈیا پر سب سے زیادہ کام کررہی ہے جس کے تحت اب تک پچاس ہزاراکاؤنٹس تحزیب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جن میں سے پچیس ہزار سے زائد ٹویٹر اکاؤنٹس برطانیہ میں بتائے جاتے ہیں ۔واضح رہے کہ داعش دنیا بھر میں نوجوانوں کی بھرتی کے لیے عام طورپر اطلاعات کی فراہمی ،داعش کی مناسب ہدف کے لیے کارکردگی کی پہچان اور حوصلہ افزائی ،سماجی میڈیا کی مستعدی ،داعش کے خطے کی جانب سے سفر ،دہشت گرد کاروائیوں کے ذریعے رضاکاروں سے کام لیتے ہیں ۔داعش کی جانب سے ’’پہلارابطہ ‘‘ ،’’اطلاعات کی فراہمی ‘‘، ’’چھوٹے گروہ کی تشکیل ‘‘ ،’’عملی حوصلہ افزائی ‘‘،’’اختیاطی تدابیر ‘‘کے ذریعے نوجوانوں کو تنظیم کی جانب راغب کیاجاتارہاہے ۔

مزید :

اسلام آباد -