ملتان میں جاری میٹرو بس منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے سہولت کی بجائے زحمت بن کر رہ گیا

ملتان میں جاری میٹرو بس منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے سہولت کی بجائے زحمت بن کر ...
ملتان میں جاری میٹرو بس منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے سہولت کی بجائے زحمت بن کر رہ گیا

  

ملتان(این این آئی) ملتان میں جاری میٹرو بس منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے سہولت کی بجائے زحمت بن کر رہ گیا ہے اور منصوبے پر جاری کام کی وجہ سے شہریوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کے باعث 15 منٹ کا سفر 1 گھنٹے میں طے کرنا پڑتا ہے۔ملتان میں جدید سفری سہولیات مہیا کرنے کی دعویدار میٹرو بس سروس نے شہریوں کو مشکل سفر سے دوچار کیا ہوا ہے۔منصوبے کا آغاز کیا ہوا شہر میں آمدورفت کی روانی ہی متاثر ہوگئی۔ آمدورفت کی بدترین صورتحال سے پریشان شہری بھی نالاں دکھائی دیتے ہیں کہتے ہیں میٹرو کے باعث ٹریفک کا کوئی جامع پلان نہیں ہے۔

مزید :

ملتان -