چودھری شیر پاگل ہیں ان کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا:رانا ثنا اللہ

چودھری شیر پاگل ہیں ان کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا:رانا ثنا اللہ
چودھری شیر پاگل ہیں ان کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا:رانا ثنا اللہ

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے چودھری شیر علی کو پاگل قرار دے دیا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری شیر علی پاگل ہیں۔ ان کی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ آصف زرداری تند و تیز بیانات دینا بند کر دیں تو صورتحال بہتر ہو جائے ۔نواز شریف جیسا تجربہ کار لیڈر پورے جنوبی ایشامیں نہیں۔ کراچی آپریشن میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، آصف زرداری کو جذباتی بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھولا گجر قتل کیس کے ملزم بیرون ملک فرارہیں جنہیں جلد گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔

مزید :

فیصل آباد -