بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دوبارہ سروے میں بلوچستان کا حصہ زیادہ کیا جائے گا: ماروی میمن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دوبارہ سروے میں بلوچستان کا حصہ زیادہ کیا جائے ...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دوبارہ سروے میں بلوچستان کا حصہ زیادہ کیا جائے گا: ماروی میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لورالائی (آئی این پی) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دوبارہ سروے میں بلوچستان کا حصہ زیادہ کیا جائے گا‘ موجودہ حکومت کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے جس سے معیشت میں خاصی بہتری آئی ہے۔ وہ اتوار کو لورالائی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیمیں دوبارہ سروے رواں سال کریں گی اور دوبارہ سروے میں بلوچستان کا حصہ زیادہ کیا جائے گا۔ بلوچستان میں غربت زیادہ ہے کوشش کریں گے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دور دراز علاقوں تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پورے ملک کے لئے اہم ہے حکومت کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور آئندہ بھی اچھی رہے گی۔ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی۔ جبکہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان کی معیشت میں خاصی بہتری آئی ہے۔

مزید :

لورا لائی -