افغانستان میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ ، 15 افراد جاں بحق ، 6شدید زخمی

افغانستان میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ ، 15 افراد جاں بحق ، 6شدید زخمی
افغانستان میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ ، 15 افراد جاں بحق ، 6شدید زخمی

  

کابل(آئی این پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ضلع چھپادارا میں پیش آیا جہاں باراتیوں کی ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔صوبائی پولیس چیف نجیب اللہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔صوبائی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اسداللہ فاضلی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2لاشیں اور 5زخمی ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -