آئی سی سی نے نئی ٹی 20 ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

آئی سی سی نے نئی ٹی 20 ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی
آئی سی سی نے نئی ٹی 20 ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی 20 ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی ، انگلینڈ سے سیریز ہارنے والی پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئی۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ میں کالی آندھی پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ روایتی حریف بھارت پاکستان سے بھی نیچے آٹھویں نمبر پر ہے۔ دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد سری لنکاتیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ  انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔
نئی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا جبکہ قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بولرز میں چھٹے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈکے دورہ کیلئے روانہ ہوچکی ہے جہاں 15 جنوری سے دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز شروع ہوگی۔ گرین شرٹس کو سیزیز میں شکست کی صورت میں ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ساتویں سے آٹھویں نمبر پر آجائے گی۔

مزید :

کھیل -