سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد پہنچ گئے،خواجہ آصف ، سرتاج عزیز نےنور خان ایئربیس پراستقبال کیا

سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد پہنچ گئے،خواجہ آصف ، سرتاج ...
سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد پہنچ گئے،خواجہ آصف ، سرتاج عزیز نےنور خان ایئربیس پراستقبال کیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نور خان ایئربیس پرسعودی وزیر دفاع شہزادہ سلمان کااستقبال کیا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان دورہ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف راحیل شریف ،ہم منصب خواجہ آصف سمیت اعلی سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعلق ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سعودی اتحاد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بات چیت ہو گی۔جبکہ سعودی عرب اور ایران کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشید گی کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد سعودی وزیر دفاع کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -