پی سی بی نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر آئی سی سی کو ایپلٹ بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی

پی سی بی نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر آئی سی سی کو ایپلٹ بینچ تشکیل ...
پی سی بی نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر آئی سی سی کو ایپلٹ بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر آئی سی سی کو ایپلٹ بینچ تشکیل دینے کی باقاعدہ درخواست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی طرف سے کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یاسر شاہ کے ساتھ نرمی برتے، یاسر شاہ نے نادانستگی میں اہلیہ کی بلڈپریشرکی دوااستعمال کی تھی۔ آئی سی سی ایپلٹ ٹربیونل بنادے جس کے بعد پی سی بی ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل کرے گا۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ پر آئی سی سی سے تاحال اپیل نہیں کی تاہم پی سی بی نے جلد اپیل دائر کرنے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیااور اس حوالے سے پی سی بی کے لیگل اور میڈیکل پینل نے کام شروع کردیاہے۔واضح رہے کہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث یاسر شاہ ہر طرز کی کرکٹ سے معطل ہیں۔

مزید :

کھیل -