قومی اسمبلی نے پارلیمانی معلومات فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا اکاونٹس کا باقاعدہ آغازکردیا

قومی اسمبلی نے پارلیمانی معلومات فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا اکاونٹس کا ...
قومی اسمبلی نے پارلیمانی معلومات فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا اکاونٹس کا باقاعدہ آغازکردیا

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی عوام اور دنیا بھر کو پارلیمانی معلومات فراہم کرنے کے لیے قومی اسمبلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کی منظوری سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلا س میں دی گئی ۔مو ثر پارلیمانی رسائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ عوام کے ساتھ رو ابط رکھنا مضبو ط، متحرک اور شراکت جمہو ریت کی پیشگی شرط میں شامل ہے ۔جدید دنیا میں روائتی جمہو ریتوں نے ای پارلیمنٹ کے ذریعے عوامی رابطوں کو بڑھا یا ہے اور اس ذریعے کوسوشل میڈیا کا نا م دیا گیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ عوام کے ساتھ فوری اور براہ راست رابطہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔سردار ایا ز صادق نے ممبران قومی اسمبلی اور عوا م کے درمیا ن تعلق کو مو ثر بنا نے کے لیے جدید حکمت عملی اور پا لیسیو ں کو مر تب کر نے پر زور دیا ۔انہو ں نے ہدایات جاری کیں کہ اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ سوشل میڈیا کے لیے ایک منظم اور ماہر ٹیم تیا ر کرے ۔انہو ں نے کہا کہ اس سے نا صرف پاکستانی عوام بلکہ بین الا قوامی سطح پر بھی قومی اسمبلی سے متعلقہ معلو مات فراہم کی جا سکیں گی اور پا رلیمنٹ کی کا ر کر دگی پر عوامی رائے بھی حا صل ہو سکے گی ۔اس مو قع پر محترمہ مریم اور نگزیب MNAنے کہا کہ اداروں کی کشادگی اور شفافیت سے متحرک جمہو یت کو پر وان چڑھایا جا سکتا ہے اس سلسلے میں سوشل میڈیا ہی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے نہ صرف جمہو ری اداروں تک رسائی ہو گی بلکہ ان کا محاسبہ بھی کیا جا سکے گا ملک محمد عزیر خان MNAنے کہا کہ قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے آغاز سے صحافیو ں کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں سہو لت فراہم ہو گی اور عوام تک جلد از جلد معلو مات کی رسائی بھی آسان ہو گی ۔سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت کے مطابق قومی اسمبلی کے میڈیا ونگ نے سوشل میڈیا کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت فیس بک اور ٹو ئٹر کی تفصیلا ت مند رجہ ذیل ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -