الیکشن کمیشن چیرمین،وائس چیرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول کافوری اعلان کرے:فاروق ستار

الیکشن کمیشن چیرمین،وائس چیرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول کافوری اعلان ...
الیکشن کمیشن چیرمین،وائس چیرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول کافوری اعلان کرے:فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستارنے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن چیرمین،وائس چیرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول کافوری اعلان کرے۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات فوری طورپرکرائے جائیں،کچھ حلقوں میں رہنے والے بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ براہ راست تینوں مراحل کے انتخابات ہو چکے،مخصوص نشستوں کے انتخابات کا اعلان بھی تک نہیں ہوا ،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی اداروں کے شیڈول کااعلان کیوں نہیں کررہا۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹراوروزیربلدیات کے ڈیڑھ 2ماہ میں کیے گئے اخراجات غیرقانونی ہیں،بلدیاتی نظام کو فعال بنانے کے بجائے غیر فعال کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ میئراورڈپٹی میئرکے انتخاب میں غیرضروری تاخیرکی جارہی ہے۔مخصوص نشستوں پر انتخابات کا نہ ہونا ووٹرز کو ووٹ سے محروم کرنا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -