راحیل شریف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال ، سلامتی کو خطرہ ہواتوساتھ ہیں: آرمی چیف

راحیل شریف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ،اہم امور پر ...
 راحیل شریف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال ، سلامتی کو خطرہ ہواتوساتھ ہیں: آرمی چیف

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی ہے جس دوران دو طرفہ دفاعی تعلق ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سعودی اتحاد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔جی ایچ کیو میں ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ 

جنرل راحیل شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کواہمیت دیتے ہیں ، سعودی سلامتی کو خطرہ ہوا تو ساتھ کھڑے ہیں ۔ سعودی وزیردفاع نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور کہاہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے لیے اہم ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان آج ہی دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے ہیں ۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نور خان ایئربیس پران کا استقبال کیا ۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان دورہ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف ،ہم منصب خواجہ آصف سمیت دیگر اعلی سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشید گی کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد سعودی وزیر دفاع کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -