ایئر ہوسٹس دوران پرواز آپ سے کچھ باتیں چھپاتی ہیں ،لیکن کونسی؟جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

ایئر ہوسٹس دوران پرواز آپ سے کچھ باتیں چھپاتی ہیں ،لیکن کونسی؟جان کر آپ کا ...
ایئر ہوسٹس دوران پرواز آپ سے کچھ باتیں چھپاتی ہیں ،لیکن کونسی؟جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ کو جہاز میں سفر کرنے کا اتفاق ہو تو جان لیں کہ ائیر ہوسٹسز آپ سے چند ایسی باتیں چھپاتی ہیں جسے اگر آپ جان لیں تو بالکل چکرا جائیں،آئیے آپ کو ان باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔یہ تمام باتیں ہوائی میزبانوں نے ہی بتائی ہیں۔
آپ کی کافی یا مشروب
ایک ہوائی میزبان کا کہنا ہے اگر آپ جہاز میں کافی پینے کے متمنی ہیں تو یاد رکھیں کہ ضروری نہیں کہ جو کافی آپ کو دی گئی ہے وہ عام کافی ہوکیونکہ ہوائی میزبان چاہتے ہیں کہ مسافر سو جائیں اور اگر عام کافی دی جائے تو وہ جاگتے رہیں گے۔لہذا انہیں ڈی کیف کافی دی جاتی ہے تا کہ وہ سوتے رہیں۔

مزیدپڑھیں:وہ مشروب جو دنیا بھر کی سپر ماڈلز خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں
چائے یا کافی کے لئے پانی
یہ بات جان کر شاید آپ کے پاﺅں تلے سے زمین ہی نکل جائے کیونکہ جو چائے یا کافی آپ کو دی گئی ہے اس کے لئے پانی اسی ٹینکر سے آیا ہے جو جہاز کے ٹائلٹ میں استعمال ہورہا ہے۔بلکہ جو پانی آپ پی رہے ہیں وہ بھی ٹائلٹ کا ہی ہوگا۔
آپ انسانی اعضاءکے پاس بیٹھے ہیں
جہاز میں اکثر انسانی اعضاءبھی ہوتے ہیں اور آپ کسی گردے، دل یا ہاتھ کے ساتھ سفر کررہے ہیں۔
آپ کے ساتھ والا مسافر مرگیا ہے
اکثر یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کے ساتھ والا مسافر جو سو رہا ہے وہ مرگیا ہو لیکن کبھی بھی اس کی موت کا اعلان نہیں کیا جاتا۔ہوائی میزبان کا کہنا ہے کہ ایک بار ایسا ہوا کہ ایک مسافر کی جہاز پر ہی موت ہوگئی لیکن انہوں نے اس کی موت کو جہاز کے اترنے تک چھپا کررکھا۔
جہاز کے اترنے یا چڑھنے کے دوران موبائل کااستعمال
آپ کو یہ کہہ کر بے وقوف بنایا جاتا ہے کہ اس طرح جہاز میں کوئی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں۔
آپ کے سامنے ہوا کااخراج
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب ہوائی میزبان آپ کے پاس سے گزرتی ہے تو آپ کو ایک ناگوار سی بدبو محسوس ہوتی ہے۔ہوائی میزبان کا کہنا ہے کہ ایسا ہونا ایک قدرتی امر ہے اور اس پر بُرا نہیں منانا چاہیے۔
آپ کا کھانا
اگر آپ ہوائی میزبان کو تنگ کرنے کی کوشش کریں تو آپ کے کھانے کے ساتھ بہت براسلوک کرسکتی ہیں ۔
ٹائلٹ کو باہر سے بند کرنا

بعض اوقات ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ٹائلٹ کو باہر سے بند کردیا جائے تاکہ اسے صاف رکھا جاسکے۔
جہاز میں ٹِپ کا استعمال
اگر آپ ہوائی میزبان کو جہاز میں ٹِپ دیں گے تو وہ آپ کا خاص خیال رکھے گی اور آپ کو تازہ کھانا اور بسکٹ دے گی۔

مزیدپڑھیں:قدرتی چائے کا ہزاروں سال ایسا انوکھانسخہ جو آپ کو موٹاپے سمیت تمام سنگین بیماریوں سے نجات دلادے
اچھے کپڑوں کا استعمال
یہ ہوائی میزبان کی مرضی ہے کہ وہ آپ کو اکانامی کلاس سے فرسٹ کلاس میں بیٹھا دے لہذا کوشش کریں کہ اچھے کپڑے پہنیں تا کہ اگر آپ کسی کو بھا جائیں تو آپ کو بزنس یا فرسٹ کلاس مل جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -