اقتصادی راہداری منصوبہ،کسی صوبے سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا،مغربی روٹ پہلے مکمل ہوگا:احسن اقبال

اقتصادی راہداری منصوبہ،کسی صوبے سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا،مغربی روٹ ...
اقتصادی راہداری منصوبہ،کسی صوبے سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا،مغربی روٹ پہلے مکمل ہوگا:احسن اقبال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا میں اقتصادی راہداری منصوبے کو گیم چینجر کہا جا رہا ہے ،کسی بھی صوبے سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گااور پہلے مغربی روٹ کو مکمل کیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف ہو گئی ہے اور منصوبے پر شفافیت سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تنہا فیصلے نہیں کر سکتی ،46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے35ارب ڈالرتوانائی جبکہ 11ارب ڈالر انفراسٹرکچر پر خرچ ہونگے اور توانائی منصوبوں سے 17ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا منصوبہ ہے اس لیے منصوبے میں کسی بھی صوبے سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا

مزید :

اسلام آباد -