62ویں نیشنل ہاکی چیمپین شپ، پی آئی اے نے جیت لی

62ویں نیشنل ہاکی چیمپین شپ، پی آئی اے نے جیت لی
62ویں نیشنل ہاکی چیمپین شپ، پی آئی اے نے جیت لی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پی آئی اے نے واپڈا کو پنالٹی اسٹروکس پر شکست دے کر 62ویں نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں پی آئی اے اور واپڈا کی ٹیمیں مد مقابل آئیں اور مقررہ وقت تک میچ برابر رہا لیکن پنالٹی اسٹروکس پر پی آئی اے نے واپڈا کو شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا.واضح رہے کہ پی آئی اے 62میں سے 38مرتبہ نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کی فاتح رہی ہے ۔

مزید :

کھیل -