اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے زیادہ اہمیت گوادرکی ہے،منصوبے سے محرومیاں ختم ہونگی :افتخار چوہدری

اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے زیادہ اہمیت گوادرکی ہے،منصوبے سے محرومیاں ...
اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے زیادہ اہمیت گوادرکی ہے،منصوبے سے محرومیاں ختم ہونگی :افتخار چوہدری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے زیادہ اہمیت گوادرکی ہے،منصوبے سے عوام کی محرومیاں دور ہونگی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارچودھری نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کہیں بھی چلیں جائیں محرومیاں نظر آتی ہیں لیکن ایسے حالات میں اقتصادی راہداری منصوبہ ایک امید کی کرن ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد کی بجائے گوادر میں ہوتی تو زیادہ موثر ہوتی کیونکہ گوادر کو اقتصادی راہداری منصوبے میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے اور بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے تین اہم منصوبے ابھی میں زیر التواءہیں جنہیں جلد از جلد مکمل کرنا ہو گا۔

مزید :

اسلام آباد -