ہائیڈروجن بم کا تجربہ درست اور دفاعی اقدام تھا ،کسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے:کم جونگ ان

ہائیڈروجن بم کا تجربہ درست اور دفاعی اقدام تھا ،کسی کو تشویش نہیں ہونی ...
ہائیڈروجن بم کا تجربہ درست اور دفاعی اقدام تھا ،کسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے:کم جونگ ان

  

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ہائیڈروجن بم کا تجربہ درست اور دفاعی اقدام تھا اس پر کسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیپلز آرمڈ فورسزکی وزارت کے دورے پر دئیے گئے بیان میں جونگ آن نے کہا کہ ہائیڈروجن بم کا تجربہ درست،جائز اوردفاعی اقدام تھا۔ یہ تجربہ کوریائی علاقے کو بڑھتی امریکی استعماریت اور جوہری جنگ سے محفوظ رکھنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک آزاد ملک کا یہ ایک جائز حق ہے اور کسی دوسرے ملک کو اِس پر تنقید کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -