صومالیہ کے ساحل پر 12مہاجرین کی لاشیں برآمد

صومالیہ کے ساحل پر 12مہاجرین کی لاشیں برآمد
صومالیہ کے ساحل پر 12مہاجرین کی لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موغادیشو (مانیٹرنگ ڈیسک)صومالیہ کے ساحل پر 12مہاجرین کی لاشیں برآمدہوئی ہیں ۔

ایک غیر ملکی ٹی وی کے مطابق صومالی ساحل پرتکنیکی خرابی کے بعد سمندر میں بھٹکنے والی ایک کشتی میں سوار افراد پیاس اور بھوک کے باعث ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 12 مہاجرین کا تعلق صومالیہ اور ایتھوپیا سے ہے۔ مذکورہ کشتی مہاجرین کو لے کر صومالیہ سے یمن جا رہی تھی ۔صومالی کوسٹ گارڈز کے مطابق بھٹکنے والی کشتی سات روز تک لہروں کے سہارے ہچکولے کھانے کے بعد صومالیہ سے علیحدگی اختیار کرنے والے علاقے صومالی لینڈ کے ساحل کے قریب پہنچی تو کوسٹ گارڈز نے دیکھ لی۔ کشتی کی تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ 70 افراد پیاس اور بھوک کے باعث موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔