یمن میں کلسٹر بموں کے استعمال کی اطلاعات درست نہیں:بریگیڈیئر جنرل احمد الاسیری

یمن میں کلسٹر بموں کے استعمال کی اطلاعات درست نہیں:بریگیڈیئر جنرل احمد ...
یمن میں کلسٹر بموں کے استعمال کی اطلاعات درست نہیں:بریگیڈیئر جنرل احمد الاسیری

  

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن میں کلسٹر بموں کے استعمال کی سختی سے تردید کی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد الاسیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمنی دارالحکومت صنعاء پر ہرگز کلسٹر بم نہیں پھینکے گئے۔ ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ ہفتے کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ چھ جنوری کو صنعاءپر کلسٹر بم پھینکے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف قائم سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں یمن پر کلسٹر بم پھینکنے کی تردید کی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -