اقتصادی راہداری منصوبے پر کسی نے مشاورت نہیں کی ،تھر میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں : قائم علی شاہ

اقتصادی راہداری منصوبے پر کسی نے مشاورت نہیں کی ،تھر میں صحت کی سہولیات ...
اقتصادی راہداری منصوبے پر کسی نے مشاورت نہیں کی ،تھر میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں : قائم علی شاہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر اعتراضات ہے لیکن ان سے کسی نے مشاورت نہیں کی ،وزیر اعظم کو اپنے تحظات سے آگاہ کر دیا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کے اپنے اپنے تحفظات ہیں اس لیے حکومت منصوبے کو متنازعہ بنانے کی بجائے تمام جماعتوں کے خدشات کو دور کرے ۔تھر میں غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی کم عمری میں شادی کی وجہ سے ہوتی ہے .وہ مانتے ہیں علاقے میں صحت کی جتنی سہولیات ہونی چاہیئں وہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر میں 16لاکھ لوگ آباد ہیں وہ ہر کسی کے گھر جا کر ان کی تیمارداری کیسے کر سکتے ہیں ؟

مزید :

کراچی -