پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر بے محکمہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر بے محکمہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر بے محکمہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنمااور سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجا رانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ میر ہزار خان بجارانی نے وزارت تعلیم کا چارج واپس لیے جانے کے بعد سندھ کابینہ سے استعفیٰ دیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کے عہدے پر فائز میر ہزار خان بجارانی کے سیکریٹری ایجو کیشن کے ساتھ تنازع کے بعد ان سے وزارت کا چارج واپس لے لیا گیا تھا ۔میر ہزار خان بجا رانی وزیر بے محکمہ تھے جس پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔

مزید :

کراچی -