دہشت گردی کے خاتمے میں بھارت کی مدد کا اعلان ہماری نیک نیتی اور خلوص کا ثبوت ہے:پرویز رشید
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر تحقیقات میں تعاون اور دہشت گردی کے خاتمہ میں بھارت کی مدد کا اعلان ہماری نیک نیتی اور خلوص کا ثبوت ہے۔
نیب ایک آزاد ادارہ ہے ‘ اگر نیب کسی کے خلاف کارروائی کرتا ہے یا مقدمہ قائم ہوتا ہے تو اس میں حکومت کا کیا کردار؟ بلاجوازحکومت کو موردالزام ٹھہرا کر انتشار پھیلانا نہ تو ملک و قوم کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ایسے بیانات مقدمات سے نجات میں مدد دے سکتے ہیں۔
”پی ٹی وی نیوز “کے مطابق وفاقی وزیر اطلا عات پرویز رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی جماعت کے راہنما کے خلاف مقدمات کاتعلق قانون سے ہے حکومت سے نہیں ، لہذااس پر حکومت کو ٹارگٹ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔قانونی معاملات کو قانونی ذرائع سے حل کرنا چاہیے‘ اگر کوئی سیاسی مسئلہ ہے تو حکومت اس میں مدد کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے اگر نیب کسی کے خلاف کارروائی کرتا ہے یا مقدمہ قائم ہوتا ہے تو اس میں حکومت کا کیا کردار ؟ بلاجوازحکومت کو موردالزام ٹھہرا کر انتشار پھیلانا نہ تو ملک و قوم کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ایسے بیانات مقدمات سے نجات میں مدد دے سکتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر تحقیقات میں تعاون اور دہشت گردی کے خاتمہ میں بھارت کی مدد کا اعلان ہماری نیک نیتی اور خلوص کا ثبوت ہے ۔