پاکستان کے پاس وقت تھوڑا ہے ،ارد گرد کے حالات خراب ہیں :محمود خان اچکزئی

پاکستان کے پاس وقت تھوڑا ہے ،ارد گرد کے حالات خراب ہیں :محمود خان اچکزئی
پاکستان کے پاس وقت تھوڑا ہے ،ارد گرد کے حالات خراب ہیں :محمود خان اچکزئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس وقت تھوڑا ہے ،ہمارے ارد گرد کے حالات بہت خراب ہیں ،امن نہ ہوا تو اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل نہیں ہو گا ۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک جمہوریت کے لیے نہیں اٹھیں گے ملک نہیں چلے گا،جمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے ،اگرملک چلانا ہے تو انصاف کرنا ہو گا اورسب کو برابر کے حقوق دینا ہو ں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ پاکستان ترقی کر ے تو اس کا ایک ہی راستہ ہے،ہم سب کو جمہوریت طرز عمل اپنانا ہو گا کیونکہ جمہوریت ہی اس ملک کے ہر مرض کا علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا انصافی سے نفرتیں جنم لیتی ہیں ،ہمیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی بغیر سوچے سمجھے کوئی بات نہیں کی ،آج تک جو تقریر کی اس پر قائم ہوں ۔محمود خان اچکزئی نے مزید کہاکہ امریکہ ،بھارت اور ایران ملکر افغانستان میں موجود چہار باغ کو بنار ہے ہیں ،گوادر سے چہار باغ کی روشنیاں نظر آتی ہیں ۔

مزید :

قومی -