افغان مفاہمتی عمل پر 4ملکی کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا :دفتر خارجہ

افغان مفاہمتی عمل پر 4ملکی کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا :دفتر خارجہ
افغان مفاہمتی عمل پر 4ملکی کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا :دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (مانٹرنگ ڈیسک)افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے 4ملکی کمیٹی کا اجلاس کل دفتر خارجہ میں ہو گا جس میں پاکستان ،افغانستان ،امریکا اور چین کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان سمیت چاروں ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے جس میں افغانستان کے امن عمل پر غور کیا جائے گا ۔اجلاس کے افتتاحی سیشن سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز خطاب کریں گے ۔

تجزیہ کار اس اجلاس کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں کیونکہ اس میں افغانستان اور اس کے مستقبل کے حوالے سے اہم معاملات زیر غور آئیں گے جبکہ بھارت جو کہ کافی سالوں سے افغانستان میں سرگرم ہے کو اس میں چین اور امریکا کی طرف سے کوئی اہمیت نہ دیا جانا بھی پاکستان کی ایک کامیابی قرار دی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -