وفاق راہداری منصوبے پر ہمارے ساتھ گیم کھیل رہا ہے، حق کیلئے تمام آپشنز استعمال کریں گے: پرویز خٹک

وفاق راہداری منصوبے پر ہمارے ساتھ گیم کھیل رہا ہے، حق کیلئے تمام آپشنز ...
وفاق راہداری منصوبے پر ہمارے ساتھ گیم کھیل رہا ہے، حق کیلئے تمام آپشنز استعمال کریں گے: پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاق راہداری منصوبے پر ہمارے ساتھ گیم کھیل رہا ہے لیکن ہم اپنے حق کیلئے تمام آپشنز استعمال کرینگے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاق سے دستاویزات مانگی ہیں لیکن ستاویزات نہیں دی جارہی۔صرف ایک ایم او یو دکھا کر ٹرخایا جا رہا ہے۔ معلوم نہیں وفاق کیا چاہتا ہے۔چیزیں خفیہ رکھی جارہی ہیں۔اگر ہم غلط ہیں تو ہماری اصلاح کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم دلچسپی لیں ورنہ ملک میں انتشار پھیلے گا۔ پنجاب میں منصوبے لگ رہے ہیں اور ہمیں نظر انداز کیا جارہاہے۔ ہماری دلچسپی صرف اس میں ہے کہ پہلے مغربی روٹ کو مکمل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب چین سے اپنا ذاتی کاروبار کر رہے ہیں۔نواز شریف چین میں اپنے بھائی کو کیوں لے کر گئے۔شہباز شریف دوسرے ملکوں میں جا کر کس حیثیت سے معاہدے کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -