ایران سے سفارتی تعلقات کا خاتمہ پہلا قدم تھا ،پالیسی نہ بدلی تو مزید اقدام اٹھائیں گے :سعودی وزیر خارجہ
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کو ختم کرنا ابتدائی قدم ہے اگر ایران نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو دیگر اقدامات اٹھا سکتے ہیں .
تفصیلات کے مطابق عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے دہشت گردی کی حمایت نہ چھوڑی تو اسے اتحادی اسلامی ممالک کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنا انہیں سمجھانے کے لیے پہلا قدم ہے اگر اب بھی ایران نے اپنی پالیسی کو تبدیل نہ کیا تو اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھا سکتے ہیں.