اب آپ کو کبھی اپنا فون چارج پر نہیں لگانا پڑے گا، آئی فون کے اگلے ماڈل کا سب سے تہلکہ خیز فیچر سامنے آگیا

اب آپ کو کبھی اپنا فون چارج پر نہیں لگانا پڑے گا، آئی فون کے اگلے ماڈل کا سب سے ...
اب آپ کو کبھی اپنا فون چارج پر نہیں لگانا پڑے گا، آئی فون کے اگلے ماڈل کا سب سے تہلکہ خیز فیچر سامنے آگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل آئی فونز کے صارفین بڑی بے صبری کے ساتھ نئے ماڈل آئی فون 7کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان صارفین کے لیے خبر ہے کہ آئی فون 7کے کچھ فیچر منظرعام پر آ گئے ہیں۔ برطانوی اخبار ”دی مرر“ کی رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون کا یہ نیا ماڈل وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت کا حامل ہو گا اور صارفین آئی فون چارجنگ پر لگا کر چارجر کے تار کی حد تک بیٹھنے پر مجبور نہیں ہو گے۔ اس کے علاوہ آئی فون 7میں دوران کال سنائی دینے والے شوروغل کو ختم کرنے کی ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ جب کوئی شخص کسی شورشرابے والی جگہ پر کھڑے ہو کر کال کرے گا تو اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے اسے فون کے دوسری طرف موجود شخص کی آواز صاف سنائی دے گی۔

اس نئے ماڈل میں ہیڈ فون، چارجر ودیگر چیزیں منسلک کرنے والی کئی پورٹس ختم کرکے ایک ہی کثیرالاستعمال لائٹننگ پورٹ نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے تمام چیزیں آئی فون سے منسلک ہو سکیں گی۔ ان تمام اقدامات کے باعث آئی فون 7پہلے سے مارکیٹ میں موجود آئی فون ماڈلز سے کہیں زیادہ سمارٹ ہو جائے گا۔دیگر کئی ذرائع سے بھی تصدیق ہو چکی ہے کہ ایپل اپنے نئے ماڈلز آئی فون 7اور 7پلس میں 3.5ملی میٹر کی ہیڈ فون پورٹ ختم کر دے گی۔ اس پورٹ کا خاتمہ شاید ایپل آئی فون کے صارفین کو پسند نہ آئے کیونکہ اس کے بعد وہ پابند ہوں گے کہ ایپل ہی کے ہیڈ فون استعمال کریں، کیونکہ لائٹننگ پورٹ کسی بھی اور کمپنی کے ہیڈ فونز کو سپورٹ نہیں کرے گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -