”ایسا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے“قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک کا ایسا کھلاڑی فیلڈنگ کرتا رہا جس کا نام ہی فہرست میں نہ تھا

”ایسا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے“قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک کا ...
”ایسا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے“قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک کا ایسا کھلاڑی فیلڈنگ کرتا رہا جس کا نام ہی فہرست میں نہ تھا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں اتوار کو ایک ایسا واقعہ ہو گیا جس نے سب لوگوں کو حیران کر دیا۔نیشنل بنک کی ٹیم کی مہیا کردہ لسٹ میں جس کھلاڑی کا نام ہی نہ تھا وہ کسی اور کھلاڑی کی جگہ فیلڈنگ کرتا رہا۔ قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک کے کھلاڑی عدنان رسول راولپنڈی کی ٹیم کے خلاف 11اوور تک فیلڈنگ کرتے رہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا نام مہیا کی گئی لسٹ میں شامل ہی نہ تھا۔ ایمپائر ضمیر حیدر، راشد خان اور میچ ریفری بھی لاعلم رہے۔یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے اس سے پہلے کرکٹ کی تاریخ میں کبھی ایسا واقعہ نہیں ہوا۔

مزید :

کھیل -