20 سال سے ضلعی انتظامیہ کے گھروں پر قابض سرکاری افسر کرایہ دیتے ہیں نہ بجلی ‘پانی کے بل

20 سال سے ضلعی انتظامیہ کے گھروں پر قابض سرکاری افسر کرایہ دیتے ہیں نہ بجلی ...

  

لاہور(ویب ڈیسک) پولیس افسر، محکمہ انسداد بدعنوانی کے افسر، محکمہ تعلیم کے افسر سب ہی اپنے اپنے منصب کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے گھروں پر 20 سال سے قابض ہیں۔ ضلعی انتظامیہ غیر قانونی گھروں کے قبضے چھڑانے میں بے بس نظر آتی ہے اور ان قابض افسروں سے 20 سال سے کرایہ بھی وصول نہیںکیا جاسکا اور نوٹسز جاری کرنے کے علاوہ کوئی کارروائی ہی نہیں کی گئی ، ان گھروں میں زبردستی رہائش پذیر افسران سرکاری خزانے میں کرایہ جمع کرانے سے بھی انکاری ہیں۔ افسران بااثر ہونے کی بنا پر کرائے سمیت گھروں کی بجلی ، گیس اور پانی کے بلوں کی بھی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں۔ مقامی اخبار سٹی 42 کے مطابق ان افسران میں ایڈیشنل سیکرٹری سکول اور سابق ڈی سی او مرزا محمود الحسن 15 سال سے ون ماڈل ٹاﺅن کورٹ فیروزپور روڈ پر قابض ہیں اور کرائے کی مد میں لاکھوں کے دہندہ ہیں ۔ فیڈرل سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ ہاشم ترین بھی 15 سال سے گلبرگ میں گھر نمبر 6G2 ، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ معظم اقبال سپر ا 3 سال سے گلبرگ گھر نمبر P155 ، ایڈیشنل سیکرٹری اور سابق ڈی سی او سجاد احمد بھٹہ چار سال سے گلبر6G4 پر قابض ہیں اور ایل ڈی اے گریڈ 18 کے سول آفیسر فہد انیس چار سال سے جی و آر فائیو گھر نمبر 93A ، ڈی او سی گجرات شجاع کتب بھٹی 7 سال سے جی او آر فائیو گھر نمبر 170A پر قابض ہیں اور کرائے اور بلوں کی مد میں لاکھوں کے دہندہ ہیں ۔ اسی طرح ڈی پی او جہانزیب نذیر خان 10 سال سے جی او آر فائیوگھر نمبر 163A ، ڈی پی او عبدالغفار قیصر ابی جی او آر فائیو گھر نمبر 166A ، ایس پی ریاض نذیر گاڑھا 10 سال سے جی او آر فائیو گھر نمبر 171A ڈی ایس پی لیگل رانا لطیف 10 سال سے جی او آر فائیو گھر نمبر 160A پر، ضلعی انتظامیہ گریڈ 18 کے سابق ٹی ایم او مپر اکمل 6 سال سے جی او آر فائیو گھر نمبر 140A ، پی سی ایس گریڈ 17 کے آفیسر ذوالفقار علی بھون چار سال سے جی او آر فائیو گھر نمبر 169A پر قابض ہیں اور کرائے کی مد میں 5 لاکھ 90 ہزار کے نادہندہ ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹر لائیو سٹاک عرفان خالد دو سال سے جی او آر فائیو گھر نمبر 173A اے ، مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی، ایڈوائرز ٹو محتسب ، سابق اسسٹنٹ کمشنر کبیر احمد خان 30 سالوں سے ایم سی ایل کالونی فیروز پور روڈ گھر نمبر 2 پر قابض اور کرائے اور بلوں کے لاکھوں روپے دیتے ہیں ۔ ڈائریکٹر پی ایچ اے مصباح الحسن ڈار15 سال سے ایم سی ایل کالونی فیروز پورروڈ گھر نمبر 6 پر قابض ہیں اور 24 لاکھ کے دہندہ ہیں۔ سابق ٹی ایم او شالیمار ٹاﺅن شفیق احمد چودھری 5 سال سے ایم سی ایل کالونی گھر نمبر 2 اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تنویر احمد وڑائچ 10 سال سے ایم پی اے کالونی فیروز پورروڈ پر قابض ہیں اور کرائے کی مد میں لاکھوں کے دہندہ ہیں۔ سرکاری رہائشوں پر قابض افسران حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہیں ان گھروں کے الاٹی منتظر ہیں کہ انہیں کب ان کا حق ملے گا۔

مزید :

لاہور -