شاہدرہ: مالک مکان اور کرایہ دار میں جھگڑا، راہگیر اینٹ لگنے سے ہلاک

شاہدرہ: مالک مکان اور کرایہ دار میں جھگڑا، راہگیر اینٹ لگنے سے ہلاک
شاہدرہ: مالک مکان اور کرایہ دار میں جھگڑا، راہگیر اینٹ لگنے سے ہلاک

  

لاہور (ویب ڈیسک) شاہدرہ کے علاقے میں مالک مکان اور کرایہ دار کے درمیان جھگڑے کے دوران راہنگیر اینٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ شاہدرہ کے علاقہ حسن کالونی میں مالک مکان حبیب اور کرایہ دار سردار خان کے درمیان کرایہ لیتے ہوئے، جھگڑا ہورہا تھا اسی دوران دونوں نے ایک دوسرے کو اینٹوں سے مارنا شروع کردیا۔ اسی دوران ایک راہگیر خادم حسین نامی شخص کو سر میں اینٹ لگی گئی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔

مزید :

لاہور -