لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 5روپے بڑھا دیا

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 5روپے بڑھا دیا
لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 5روپے بڑھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے لاہور میں مختلف روٹس پر چلنے والی سی این جی بسوں کے کرایوں میں سٹاپ ٹو سٹاپ 5روپے اضافہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ٹی سی کی جانب سے مجموعی طور پر ہر روٹ کے کرایوں میں10 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سی این جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم لاہور ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی این جی کی قیمت کم ہونے پر کرایوں میں کمی کر دی جائے گی۔

مزید :

لاہور -