اپنی زندگی میں یہ ایک معمولی تبدلی کرکے آپ بھی امیرترین انسان بن سکتے ہیں

اپنی زندگی میں یہ ایک معمولی تبدلی کرکے آپ بھی امیرترین انسان بن سکتے ہیں
اپنی زندگی میں یہ ایک معمولی تبدلی کرکے آپ بھی امیرترین انسان بن سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) امیر بننا ہر انسان کا خواب ہوتا ہے لیکن غلط حکمت عملی کی وجہ سے یہ خواب ہی رہ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرآپ اپنی زندگی میں صرف ایک چھوٹی سی تبدیلی کرلیںتو آپ کے امیر بننے کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں۔
Research in Personalityجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کے ذہن میں یہ بات روشن اور صاف ہوتی ہے کہ انہیں زندگی میں کیا کرنا ہے تو ایسے لوگ دیگر افراد کی نسبت نہ صرف کامیاب رہتے ہیں بلکہ ان کے امیر ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق کاروں نے7108امریکیوں کا انٹرویو کیااور انہیں ان جملوں کو ریٹ کرنے کے لئے کہاگیا۔

دنیا کی بہترین نوکری کیلئے درخواستیں مانگ لی گئیں، دن میں صرف 3 مرتبہ یہ آسان ترین کام کرنا پڑے گا اور دنیا بھر کی مفت سیر کے ساتھ لاکھوں روپے تنخواہ بھی ملے گی
”کچھ لوگ زندگی میں بغیر کسی مقصد کے پھرتے ہیں لیکن میں ان میں سے نہیں۔“
”میں روز کی زندگی روز جیتا ہوں اور مستقبل کے لئے پریشان نہیں۔“
میں بعض اوقات سوچتا ہوں کہ میں نے جو زندگی میں کرنا تھا کرلیا ہے۔“
تحقیق میں دیکھاگیا کہ جو لوگ پہلی بات سے اتفاق کرتے تھے اور اگلی دو باتوں کو رد کررہے تھے وہ آنے والے سات سے10سال میں زیادہ پیسہ اکٹھا کرچکے تھے اور ان کی آمدن زیادہ تھی۔ماہرین کاکہنا ہے کہ زندگی میں کسی مقصد کاہونا انتہائی ضروری ہے اور امارت کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی مقصد کو اچھی طرح سمجھتے ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -